حکومت پاکستان کا پرائیوٹ حج سکیم کے 10 مختلف پیکجز کا اعلان

 سرگودھا:حکومت پاکستان نے پرائیوٹ حج سکیم کے 10 مختلف پیکجز کا اعلان کردیا، D   کٹیگری کے ساتھ 11 لاکھ 65 ہزار سے لیکر B کٹیگری 36 لاکھ 80 ہزار تک ہوگا،ککٹیگری A کی منظوری کیلئے حکومت سے اپرول لینی  لازمی ہوگئی۔

 زرائع کے مطابق وزرات مذہبی امور نے امسال حج 2023 کیلئے 10 مختلف پیکجز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پہلا پیکج 11 لاکھ 65 ہزار سے شروع ہورہا ہے۔

 دوسری پیکج 12 لاکھ 35 ہزار،تیسرا پیکج 13 لاکھ 20 ہزار،چوتھا پیکج 15 لاکھ 85 ہزار، پانچواں پیکج 17 لاکھ 35 ہزار, چھٹا پیکج 19 لاکھ 40 ہزار, ساتوں  پیکج 22 لاکھ, آٹھوں پیکج 23 لاکھ 40 ہزار, نواں پیکج 25 لاکھ جبکہ دسواں اور آخری پیکج 36 لاکھ 38 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

 وزرات مذہبی امور نے تمام پرائیوٹ حج ٹورڑ آپڑریٹرز کو مکتب نمبر 1پیکج A کٹیگری بناکر حکومت کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔

 دوسری طرف سعودی حکومت کو 4 مختلف پیکج کے معلموں فیس ریال کی صورت میں ادا  کی جائے گی، مکتب کٹیگریA کی فیس 9 ہزار 834 ریال,مکتب کٹیگری B کی فیس 7ہزار 499 ریال،مکتب کٹیگری C کی فیس 5 ہزار 245 ریال,مکتب ک کٹیگری D کی فیس 4 ہزار 382 ریال رکھی گئی ہے۔۔