جوڈیشل ملازمین و افسران کے مزے، تین بنیادی تنخواہوں کے برابر سپیشل الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22 تک کے تمام ملازمین و افسران کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر سپیشل جوڈیشل الاؤنس کا اہل قرار دے دیا ہے۔

 ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن سپریم کورٹ سید شیر افغان کے دستخطوں سے جاری 31 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان تمام ملازمین کیلئے سپیشل جوڈیشل الاؤنس (تین بنیادی تنخواہیں) دینے کی منظوری دے دی ہے۔

مذکورہ جوڈیشل الاؤنس پہلی دفہ 24 نومبر 1992 کو منظور کیا گیا تھا جسے بعد ازاں فریز کر دیا گیا تھا۔ اب چیف جسٹس آف پاکستان کی اجازت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا بائیس کے تمام ملازمین و افسران سال میں ایک دفعہ تین بنیادی تنخواہوں کے برابر یہ سپیشل جوڈیشل الاؤنس حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔

 جاتی نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ملازمین عدالت عظمی کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں سے مجوزہ مراعات حاصل کریں گے جو کہ اگلے حکم نامی تک کیلئے جاری رہیں گی۔