وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوانے کے بعد اپنی کابینہ کے ساتھ آخری تصویر بنوائی، اور اس کے ساتھ ہی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی قوتوں کا ایک قومی ایجنڈے کے لئے اکٹھا ہونا ہمارے جمہوری نظام کے ارتقا ء کی نمائندگی کرتا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا،’آج کابینہ کے خصوصی اجلاس میں، میں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے اپنی شخصیت کے لئے ان کے مہربان الفاظ سن کر بہت عاجزی ہوئی۔‘
وزیراعظم نے لکھا، ’گزشتہ 16 ماہ بے پناہ چیلنجز کا دور تھا جو ہماری (ملکی) تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ پاکستان کی سیاسی قوتوں کا ایک قومی ایجنڈے کے لئے اکٹھا ہونا ہمارے جمہوری نظام کے ارتقاء کی نمائندگی کرتا ہے‘۔