امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابی تشدد کے امکانات کو "تشویش" کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے، کیونکہ سابق وزیر اعظم قید ہیں اُور اُنہیں عام انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ 'ہمیں واضح طور پر کسی بھی ایسے اقدامات بالخصوص پرتشدد کاروائیوں پر بھی تشویش ہے جو پاکستان یا کسی بھی ایسے ملک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں خصوصاً ایسے کے حالات پر نظر رکھی جاتی ہے جن کے امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔'
وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا پرتشدد انتہا پسند سیاسی افراتفری (عدم استحکام) کا فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ دنیا کاپانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے؟
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جس کے چند گھنٹے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی مدت ختم ہو گئی۔