بہاولپورمیں مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی، جس کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔
بہاولپور میں مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور مال گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے نیچے اترنے کے باعث بوگی کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے فوری ایکشن لیا اور بوگی کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا۔
واضح رہے کہ 6 اگست کو نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا اور ٹرین کی 10 بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق اور 200 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثے نے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر کردیا، حادثے کے 35 گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کردیا گیا، اور ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، تاہم تاحال ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔