سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بغیر کسی سیکورٹی پروٹوکول کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں کا دورہ کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ولی عہد بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور پروٹوکول کے گاڑی چلانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے پہاڑی علاقے السودہ میں لگژری پہاڑی سیاحت کا نیا چہرہ متعارف کرانے کیلیے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک نئے منصوبے کے ماسڑ پلان کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی بلند ترین چوٹی پر ’السودہ پیکس‘ پروجیکٹ کے تحت ایک لگژری سیاحتی مقام قائم کیا جائے گا۔ یہ السودہ کے علاقے اور رجال المع کے کچھ حصوں تک پھیلا ہوا ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’قمم السودۃ‘ منصوبے کا مقصد سطح سمندر سے تین ہزار 15 میٹر اونچے پہاڑ کی بلند ترین چوٹی پر لگژری سیاحتی پہاڑی فرنٹ تیار کرنا ہے۔یہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں اپنی نوعیت کا منفرد ثقافتی اور قددرتی خوبیوں سے مالا مال علاقہ ہے،اس کے تحت السودۃ اور رجال المع کا کچھ حصے کو جدید بنایا جائے گا۔