امریکا میں ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے نہیں ملنے دیا گیا

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کو نہیں ملنے دیا گیا۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان دنوں امریکا میں ہیں اور انھوں نے اپنی بہن سے ملنے کیلئے واشنگٹن میں حکومتی عہدیداروں سے باضابطہ اجازت بھی لے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انھیں عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے امریکی جیل حکام نے انکار کیا۔

یاد رہے کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ امریکا گئیں۔