واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو اپنے ایک بیان میں زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس نے 7اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران بار بار خواتین کی عصمت دری کی اور ان کی لاشوں کو مسخ کیا۔
بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بدترین ظلم کا سامنا کرنا پڑا، خواتین سے زیادتی سمیت ان کو زندہ مسخ کیا جارہا ہے، ان کی لاشوں سے بے حرمتی کی جارہی ہے۔
حماس کے دہشت گرد خواتین اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ درد اور تکلیف پہنچا رہے ہیں اور پھر انہیں قتل کر رہے ہیں۔
یہ خوفناک ہے،صدر بائیڈن نے بین الاقوامی تنظیموں، سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ اس جنسی تشدد کی مذمت کریں۔