اینٹیک:مغربی فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے کم از کم17 افراد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔
فلپائن کے صوبے اینٹیک میں مسافربس بریک فیل ہونے کے بعدتوازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔
تیس میٹر گہری کھائی میں گرنے والی بس میں درجنوں افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے۔
صوبہ اینٹیک کے حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشوں کو نکال لیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔