اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں مئی 2025 کے لیے 1.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر قیمت 11.79 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 10.87 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
قیمت میں یہ کمی بالترتیب 12.42 اور 13.64 فیصد بنتی ہے، جس سے صنعتی و گھریلو صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔