پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کی بڑی وجہ پاکستان کی حالیہ کامیابی کو سمجھا جا رہا ہے۔ آج 100 انڈیکس میں 1278 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,18,575 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رواں ہفتے کے صرف دو دنوں میں مارکیٹ 11,401 پوائنٹس بڑھ چکی ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ آج مارکیٹ میں 68 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی کل مالیت 52 ارب روپے رہی۔
اس تیزی کے باعث مارکیٹ کی مجموعی ویلیو یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 189 ارب روپے بڑھ کر 14,205 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
