ٹرمپ نے کنیڈا‘ گرین لینڈ اور غزہ کو بھی امریکہ کا حصہ بنانے کی خواہش کا مختلف اوقات میں اظہار کیاہے‘ ان چند ابتدائی جملوں کے بعد آ ج کے تازہ ترین واقعات کا سرسری ذکر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔چین اور بھارت کے درمیان بارڈر کا تنازعہ سر اٹھارہا ہے اور امکانات یہ ہیں ہیں کہ اگر بھارت سرکار نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو چین اس کا اسی طرح حشر نشر کرے گا جو اس نے 1960ء کے عشرے میں کیا تھا۔یہ امر بھی ہمارے لئے تشویش ناک ہے کہ افغانستان کے عہدیدار نے بھارت کا خفیہ دورہ کیا‘ اس ملک کا عام آدمی اس ملک کے ہر سیاسی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لیڈر سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ کھل کر سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارت کی مذمت کرے۔حکومت پاکستان نے بجا طور پر بروقت ارونا چل پر دیش پر چین کے حق ملکیت کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ پاک بھارت کے تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں‘بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا‘ اس نے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑ نے کا کام تیز کر دیا ہے تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کر دے۔ آ بی ماہرین نے حکومت کو خبردار کر دیا ہے کہ آئندہ 8ماہ بڑے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ امر قابل اطمینان ہے کہ کچھ بھی ہو جاے چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے‘ چھ مخالف قوتوں کو پاک چین دوستی ایک آنکھ نہیں بھاتی‘ مگر وہ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکتیں چین میں کمیونسٹ پارٹی ماؤزے تنگ اور چو این لائی کی زیر قیادت 1949 ء میں برسر اقتدار آئی اور تب سے لے کر اب تک چین کی پاکستان سے رغبت میں اضافہ ہی ہوتا گیا اور آنے والے وقتوں میں یہ دوستی مزید مستحکم ہوتی رہے گی‘کیوں کہ اس کی بنیاد خلوص پر رکھی گئی ہے‘اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان میں ہر آنے والی حکومت نے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا ہے‘چین نے بھی ہر سظح پر اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
چند ناقابل تردید حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاتوں کے بھوت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کے مکرو فریب
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم امور پر ایک طائرانہ نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چین کی ٹیکنالوجی کی برتری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرق صاف ظاہر ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوشل میڈیا کی مادر پدر آزادی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی صدریا شاطر بزنس مین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گم گشتہ شہر کی تلاش (حصہ دوم)
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
منگل اور بدھ کی درمیانی شب
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ