نوشہرہ ، ماں نے اپنے تین بچوں کوزہردے کر قتل کر دیا ؟

Content Warning: 


نوشہرہ، اضاخیل بالا میں زہریلی مٹھائی کھانے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی ماں تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ 

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماں نے اپنے تین بچوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کی  کوشش کی۔ تین بچے خالق  حقیقی سے جا ملے، جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں قاضی حسین احمد  قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں، 8 سالہ مریم اور 6 سالہ حریم، اور ایک بھائی، 4 سالہ یومان شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔