گڈ گورننس کا فقدان

 وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہی گڈ گورننس کے فقدان کا ہے راہزنی کھلے عام ہو نے لگے اور ڈکیتیاں زندگی کا معمول بن جائیں۔غرض یہ کہ ہر قسم کے کرائم کی کسی معاشرے میں بہتات ہو جا ئے تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ امن عامہ قائم رکھنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کر ر ہے ہوتے  ان جملہ ہائے معترضہ کے بعد اہم عالمی اور قومی ایشوز پر ایک سرسری نظر ڈالنا بے جا نہ ہوگا۔امریکہ تائیوان میں مداخلت کر کے آگ سے کھیل رہا ہے‘ اس میں کوئی شک نہیں کہ تائیوان چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کہ ہلہ شیری کر کے امریکہ انڈو چائنا Indo china کے علاقے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس سے عالمگیر جنگ کا بہت خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ اس وقت جنوبی ایشیا میں کئی ایسے تنازعات موجود ہیں کہ جو تیسری عالمگیر جنگ کا موجب بن سکتے ہیں۔ امریکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے لے کر آج تک دنیا سے کمیونزم ختم کرنے کی کوشش میں مبتلا  ہے اس نے پہلے تو مارکسزم کے خلاف سرد جنگ شروع کی جو بعد میں کئی جگہوں پر گرم جنگ میں بدلی۔نیٹو اور وارسا جنگی گروپوں نے دنیا کو دو واضح سیاسی گروہوں میں تقسیم کر دیا ایک کی قیادت امریکہ نے کی اور دوسرے میں ایک بڑے عرصے تک تو سابقہ سوویت یونین امریکہ کے خلاف ایک مضبوط ملک کے طور پر ایک سیاسی حریف کے روپ میں مد مقابل رہا‘گو چین بھی مارکسزم کا پرچارک تھا‘ پر سوویت یونین کے برعکس اس کے حکمرانوں نے اپنی تمام تر  توجہ چین کی معشیت کی طرف مبذول رکھی اور اپنے ملک کو عالمی تنازعات سے دور رکھا‘ جس کے نتیجے میں چین ایک عالمی قوت بن گیا چین کے مضبوط ہونے سے اگر ایک طرف روس کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب کمیو نسٹ بلاک بھی بہت مضبوط ہو گیا۔آ زر بائیجان کا پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان وزیر اعظم پاکستان  کی ان ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ گزشتہ کئی ماہ سے دن رات کر رہے ہیں۔ شکر ہے کہ بعد از خرابی بسیار یورپی یونین کا ضمیر جاگا ہے اور اس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر حملے اب حد سے تجاوز کر گئے ہیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو بھی تو وہ ٹریفک قوانین سے کورا ہوتا ہے‘ٹریفک پولیس کے پاس ایسا کوئی جامع سسٹم موجود ہی نہیں کہ جس سے ان گاڑیوں کو سڑک پر آنے سے روکا جا سکے کہ جو میکینکلی ان فٹ ہوں‘تیز رفتاری میں ملوث ڈرائیوروں کو جب تک قرار واقعی سزا نہیں دی جائے گی اور کسی بھی منشیات کے استعمال کے بعد ڈرائیونگ کرنے والے کی گاڑی بحق سرکار ضبط کر کے اس کا ڈرائیونگ لائسنس عمر بھر کے لئے کینسل نہیں کیا جائے گا‘ تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوتے رہیں گے۔ اب کچھ ذکرخیبر پختونخوا کے ان فنکاروں کا ہو جائے۔ جنہوں نے 1913 ء سے لے کر 2013 ء پر محیط صدی میں برصغیر کی فلم انڈسٹری پر راج کیا‘1913 ء کاذکر اس لئے کہ اس سے پیشتر اس خطے میں فلم انڈسٹری نے جنم نہیں لیا تھا‘پیرپیائی نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے خاموش فلموں کے ہیرو گل حمید سے منوج کمار کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ بالی وڈ کے خوبرو ہیرو نود کھنہ کاتعلق بھی پشاور سے ہی تھا اور وہ قیام پاکستان سے قبل کانگریس پارٹی پشاور کے نامور وزیر مہر چند کھنہ کے رشتے میں بھانجے لگتے تھے‘برصغیر کی معروف کلاسیکل فلم ہم لوگ کے خالق پشاور سے تعلق رکھنے والے ضیاء سرحدی تھے‘پریم ناتھ کی جنم بھومی بھی پشاور تھی‘ پرتھوی راج کپوراور ان کے بیٹے راج کپور کی جائے پیدائش بھی پشاور ہی کی تھی بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار ساغر سرحدی کی جائے پیدائش بٹل مانسہرہ ہے۔ بالی ووڈ کے اپنے وقتوں کے مشہور ولن اداکار جینت جن کا اصلی نام ذکریا خان تھا وہ بھی پشاور شہر میں پیدا ہوئے تھے‘منوج کمار جو حال ہی میں اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں‘ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔