چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا یہ خدشہ بجا ہے کہ بھارت کے ساتھ مستقبل میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے‘ چین نے عالمی ثالثی کے لئے انٹرنیشنل آ رگنائزیشن فور میڈی ایشن کے نام سے جو ادارہ قائم کیا ہے اس کا مرکز ہانگ کانگ میں ہو گا۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اقوام متحدہ کی موجودگی میں یہ ادارہ ڈلیور کر پائے گا؟ یہ بات البتہ درست نظر آ رہی ہے کہ چین کا یہ اقدام عالمی سطح پر چین کا اثرو رسوخ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ نظر آ رہا ہے۔ امریکہ یہ کب برداشت کرے گا کہ یہ ادارہ کامیابی سے ہم کنار ہو‘جنرل مشرف نے اپنے دور میں لالی وڈ کی نشاۃ ثانیہ کی
کوشش کی پر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔اب شنید ہے کہ وزارت اطلاعات فلم انڈسٹری کی بحالی کا روڈ میپ اگلے ہفتے وزیر اعظم کو پیش کر رہی ہے۔ہوسکتا ہے اس کی یہ کوشش اب کی مرتبہ کامیابی سے ہم کنارہوجائے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں امسال اب تک درست ثابت ہورہی ہیں‘ اب وہ یہ کہہ رہا ہے کہ امسال مون سون کی بارشیں کم ہوں گی جس کی وجہ سے گرمی کی حدت زیادہ ہونے کا خدشہ ہے‘اس کے ردعمل سے شمالی علاقوں میں گلیشیرز پگھل کر سیلابی صورت اختیار کر سکتے ہیں‘موسمیاتی تبدیلی واقعی اپنے جوبن پر ہے ہم سب کو پتہ ہے کہ اس تبدیلی کی ذمہ داری پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک کے بجائے ترقی یافتہ ملکوں پر زیادہ عائد ہوتی ہے لہٰذا اس کا سدباب کرنے میں وہ پسماندہ ممالک کا مالی طور پر ہاتھ بٹائیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
امریکہ اور برطانیہ کے ضمیر؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چند ناقابل تردید حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوچ میں فرق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم امور پر ایک طائرانہ نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چین کی ٹیکنالوجی کی برتری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کے مکرو فریب
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاتوں کے بھوت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوشل میڈیا کی مادر پدر آزادی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گڈ گورننس کا فقدان
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ