دبئی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 میں جنوبی افریقا کی تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، جس میں کئی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔
فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم 7 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 10ویں، پاکستان کے سعود شکیل 9ویں، محمد رضوان 16ویں اور بابر اعظم 21ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے اور پاکستان کے نعمان علی 2 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا سرفہرست جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 10ویں نمبر پر آ گئے۔