لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 12 جون کو کھیلا جائے گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 جون کو ایجبیسٹن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے: گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔