ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے محسن عزیز کی نامزدگی متوقع

پشاور:حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے ایوان بالا کے نو منتخب رکن سینیٹر محسن عزیز کی نامزدگی متوقع ہے۔

  پی ٹی آئی پہلے ہی صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کر چکی ہے ٗ 12مارچ کو نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی اور دیگر سینئر رہنما ؤں نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹر محسن عزیز کوسینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کیلئے نامزد کرنے کی تجویز دی ہے جس کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

 واضح رہے کہ محسن عزیز مسلسل دوسری بار ایوان بالا کیلئے سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں