لکی مروت: ایمبولینس میں بیک وقت 3 بچوں کا جنم  

پشاور: لکی مروت میں اسپتال جاتے ہوئے خاتون نے ایمبولینس کے اندر ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پشاور کی  تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو نورنگ اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خاتون نے راستے میں ہی ایمبولینس میں تین بچوں کو جنم دے دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں نومولود تندرست اور صحت مند ہیں جب کہ والدہ کی طبعیت بھی ٹھیک ہے جب کہ  والدین نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے