وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے تاریخی رمضان پیکج کی منظوری دے دی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  تاریخی رمضان پیکج کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں رمضان المبارک دوران آٹے پر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

رمضان المبارک کے دوران صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ رعایتی آٹے کا 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں 123 رمضان فیسلی ٹیشن سینٹرز، 42 موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز اور 96 دستر خوانوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


رعایتی آٹا صوبہ بھر میں 2800 سیل پوائنٹس اور 123 رمضان فیسیلیٹیشن سنٹرز کے علاوہ سستے رمضان سستا بازاروں میں دستیاب ہوگا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔