پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرائیوں میں بھی اضافہ

مہنگائی نے عام آدمی سے سستی سواری کی سہولت بھی چھین لی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہي ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 30 اضافہ کردیا ۔

لاہور سے راولپنڈی کا کرايہ دو ہزار 200 سے بڑھاکر دو ہزار450 روپے۔ پشاورتک کا کرایہ25 سو روپے سے بڑھاکر3 ہزار روپے۔ فیصل آباد کا کرایہ 980 روپےسےبڑھ کر1ہزار130روپےہوگيا۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 6 ہزار7سوسے7 ہزار ایک سو اور مری کا کرایہ2ہزار450 سے 2ہزار7 سوروپےکردیا گيا۔

عام آدمی کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ واحد سستا ذریعہ تھا لیکن اب اس پر سفر کرنا بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سےاپيل کي کہ خدارا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔