امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اْسی وقت دھماکا ہوگیا

 پشاور:پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر مشتاق خان نے کہا ہے کہ امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اْسی وقت دھماکا ہوگیا۔

اپنے بیان میں زخمی پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ نماز کے وقت مسجد کے برآمدے میں کھڑا تھا، امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اْسی وقت دھماکا ہوگیا۔

مشتاق خان نے کہا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں برآمدے سے باہر جاکر گرا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بھی نیچے گرگئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید اور 145 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔