پشاور دھماکہ، خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان 

پشاور:نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے شہدا کی یاد میں صوبہ بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 اس سلسلے میں کل صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 اس سلسلے میں جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کسی صورت تنہا چھوڑا جائے گا۔