انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 88 پیسے سستا ہوگیا

 پاکستانی عوام کے لیے ایک اور خوشخبری۔ ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 88 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک میں نئی قیمت 266 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 272 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 808 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ میں 100 انڈیکس 40 ہزار 673 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔