حکومت نے مختلف سیونگ اسکیموں کے منافع میں کمی کر دی

اسلام آباد: حکومت نے مختلف سیونگ اسکیموں کے منافع میں کمی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 18 فیصد سے کم کر کے 16 اعشاریہ 4 صفر فیصد کردی گئی اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع 21.72 فیصد سے کم کر کے 20.80 کر دیا۔

پنشن بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، شہدا فیملی ویلفیر اکاؤنٹ کا منافع 16.32 سے کم کر کے 16.08 فیصد کردیا اسی طرح ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ 16.08 سے کم کرکے 15.12فیصد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ، سیونگ اکاؤنٹ ریٹ کے منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔