قانون ساز ایوان بالا (سینیٹ آف پاکستان) کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ کی تمام کمیٹیوں کے اجلاس نگران حکومت کی تقرری تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیہ (نوٹی فکیشن) میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے نتیجے میں، وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے عہدہ چھوڑ دیا ہے، مزید برآں، نگران وزیراعظم اور کابینہ کا تقرر ہونا باقی ہے۔
نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس لیے مجاز اتھارٹی نے نگران وزیراعظم اور کابینہ کے نوٹی فکیشن تک سینیٹ کمیٹی کے تمام اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کو بھیجے گئے بل اور غیر قانون سازی کے کاروبار سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کا وقت روک دیا گیا ہے۔