نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ مزید نام زیرگردش!

نگران وزیر اعظم کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے اُور اس دوران وزیراعظم اُور قائد حزب اختلاف نے نامزد امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر ناموں کے علاؤہ سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما کے کہ صادق سنجرانی مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ چیئرمین ’ڈارک ہارس‘ ہو سکتے ہے جنہوں نے پہلی بار ڈارک ہارس کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے علاؤہ

دیگر امیدواروں میں جلال عباس جیلانی،

سابق وزرائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور اسحٰق ڈار،

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،

سابق پرنسل سیکرٹری فواد حسن فواد، '

سابق جسٹس تصدق جیلانی،

عبداللہ حسین ہارون،

پیر پگاڑا اور مخدوم محمود احمد شامل ہیں۔