نگران وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کل تک ہوجائےگا،شہبازشریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کل تک ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کا مجھے خط لکھنا سمجھ سے باہر ہے،صدرمملکت کو آئین کی کتاب پڑھ لینی چاہیے۔

یہ 16 مہینے میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا،آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو ملک میں افراتفری ہوتی۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے دوران ایک وقت مایوسی کا تھا،پچھلی حکومت کی وجہ سے امریکا سے تعلقات خراب ہوئے۔

ہماری خارجہ پالیسی تمام دوست ممالک کو ساتھ لیکر چلنا ہے، 2ارب ڈالر کی گندم بیرون ممالک سے منگوانی پڑی۔