بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بالخصوص روزگار کی فراہمی اور شراکت داری پر بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہر اچھے اور برے وقت میں بھائیوں کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
پاکستان چاہتا یے کہ ہم اسٹریٹجک طور پر ایسے باہمی تعلقات کو فروغ دیں جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں تاکہ پاکستان کو بار بار مدد کے لئے خلیجی ممالک کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔