پاکستان میں رواں سال کے لیے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے فوڈ سیکیورٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 12اضلاع میں مقیم سیلاب سے متاثرہ اور مستحق افراد میں مجموعی طور پر 26 ہزار 400 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جن کا مجموعی وزن 2508 ٹن ہے۔
سعودی عرب کی امداد کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے ایک لاکھ 84 ہزار 800 مستحقین میں مفت امداد تقسیم کی گئی۔