وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے اعزاز میں مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گارڈ آف آنر لئے بغیر ہی لاہور چلے گئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا 14 اگست کو اسلام آباد واپس آنے کا پلان ہے جہاں انہوں نے 14 اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔ نگران وزیراعظم کی حلف برداری کا شیڈول کابینہ ڈویژن جاری کرے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پر پروٹوکول دستے پہنچ گئے۔