وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت کے علاج کے لئے چند روز میں لندن روانہ ہوں گے، نصرت شہباز 6 روز سے اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز میں لندن روانہ ہوں گے، وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے لندن جائیں گے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور وہ 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں، ان کا مزید علاج لندن میں ہوگا، اور وزیراعظم ان کو بیرون ملک لے ساتھ لے کر جائیں گے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم لندن میں نواز شریف سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔