پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں صرف 28 رنز دے کر صرف 6 وکٹیں اپنے نام کیں اور یوں وہ اس فارمیٹ میں کینگروز کی جانب سے 300 وکٹیں حاصل کرنے والے آٹھویں باؤلر بن گئے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا ’جتنا میں نے چاہا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ ہے، ایک باؤلر کے لیے 300 وکٹوں کا ہندسہ کافی اہمیت رکھتا ہے، اس کا مطلب کہ آپ نے ان وکٹوں کے حصول کے لیے کئی انجریز اور تکلیفوں کا مقابلہ کیا ہے‘۔

اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708، گلین میگرا 563، نیتھن لیون 553، مچل اسٹارک 384، ڈینس للی 355، مچل جونسن 313، بریٹ لی 310 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔