پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں! وائٹ بال اسکواڈز میں نئے چہرے شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کی مشاورت مکمل کر لی ہے.

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، اور اگر میزبان بورڈ نے منظوری دی تو بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ہوگا.

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب کا انتظار جاری ہے، اور پی سی بی کو امید ہے کہ ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے پر رضامندی حاصل ہو جائے گی.

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی، تاہم سفیان مقیم اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں، جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی واپسی ممکن نہیں .ہوگی