پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کی افواہیں دم توڑ گئیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی برقرار ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبر اور ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کیا گیا ہے، جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے دوران ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کمیٹی کے معاون ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو تبدیل کیا گیا ہے، حسن چیمہ کو فارغ کرکے عثمان ہاشمی کو شامل کرلیا گیا ہے، نئے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی اب سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کسی بھی ٹیم کی تشکیل سے قبل متعلقہ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کی پابند ہوگی۔