پاکستانی کرکٹرز ٹاپ 10 سے باہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا.
بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم 12ویں اور محمد رضوان 13ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 19ویں اور عباس آفریدی 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں.
ماہرین کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں کمی اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس اس تنزلی کی بڑی وجوہات ہیں.

