نسیم، عامر اور علی رضا: فٹنس مسائل اور طبی وجوہات کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ، عامر جمال اور نوجوان بولر علی رضا کو جولائی میں ہونے والے دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اور عامر جمال دونوں انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ دونوں کھلاڑیوں کو احتیاطاً آرام دیا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ اہم سیریز کے لیے مکمل فٹ ہو سکیں۔

دوسری جانب نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کو نظر کی کمزوری کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں فلڈ لائٹس میں گیند دیکھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے جس پر ان کا آئی اسپیشلسٹ سے علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جولائی کے آخر میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کا اہم دورہ درپیش ہے جہاں ٹی20 سیریز کے میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔