بابر اعظم کی بگ بیش میں انٹری، سڈنی سکسرز نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بگ بیش لیگ (BBL) میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے.

یہ بابر اعظم کا پہلا BBL سیزن ہوگا، جہاں وہ اسٹیو اسمتھ اور جوش فلپ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے.

بابر نے اپنے بیان میں کہا، "یہ ایک زبردست موقع ہے کہ میں دنیا کی بہترین T20 لیگز میں سے ایک میں کھیلوں اور ایک کامیاب فرنچائز کا حصہ بنوں".