فن ایلن کے ایک اننگز میں ناقابلِ یقین 19 چھکے

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن کی نمائندگی کرتے ہوئے واشنگٹن فریڈم کے خلاف 151 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 19 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل کرس گیل اور ساحل چوہان نے ایک اننگز میں 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، مگر فن ایلن نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔

فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ، وہ 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔