ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، اور منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔