رائل چیلنجرز بنگلور کے مالکان فرنچائز فروخت کرنے کے خواہشمند، ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

رائل چیلنجرز بنگلور، جس نے 18 سال بعد اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا، اب ممکنہ فروخت کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

2025 کے فائنل میں پنجاب کنگز کو شکست دینے کے بعد فرنچائز کے مالکان (Diageo Plc) نے اسے مکمل یا جزوی طور پر فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے، اور بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فرنچائز کی قیمت 2 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ اس فیصلے سے آئی پی ایل کے بزنس ماڈل میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔