جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایڈن مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ جنوبی افریقا کے لیے تاریخی کامیابی ہے، کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی برتری ۔ثابت کی